Skip to main content

ماہواری کا نہ ہونا یا پھر بے قاعدگی سے ہونا دور کرتا ہے

ماہواری کا نہ ہونا یا پھر بے قاعدگی سے ہونا دور کرتا ہے ۔۔ جانیئے جادوئی کمال رکھنے والی مکھن بوٹی کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال:


جڑی بوٹیاں ہماری زندگی کا عام حصہ ہیں، کچھ ہمیں معلوم ہیں لیکن کئی اقسام کی جڑی بوٹیاں تو ایسی ہیں جن کے نہ تو ہمیں نام معلوم اور نہ ان کے فائدے جبکہ وہ ہماری صحت سے جڑے مسائل میں سب سے زیادہ کارگر ہوتی ہیں۔

رتن جوت یا مکھن بوٹی ایک کالے رنگ کی چھلکوں جیسی جڑی بوٹی ہے اسے ابٹن میں ملا کر چہرے پر بھی لگایا جاتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی ہے اور چہرے پر ایک قدرتی نکھار آتا ہے، اس کے علاوہ رتن جوت کے کئی زبردست فوائد ہیں جو ہماری ویب میں آج آپ کو بتائے جا رہے ہیں۔


مکھن بوٹی کے حیرت انگیز فائدے:


بالوں کے لئے:


اگر آپ کے بال بہت زیادہ گِر رہے ہیں آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں تو ایک پاؤ ناریل کے تیل میں ایک کھانے کا چمچ رتن جوت ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اسے کچھ دیر یوں ہی چھوڑ دیں اور پھر اس تیل سے نہانے سے پہلے بالوں کا اچھی طرح مساج کریں تو یہ بالوں کو پھر سے سیاہ کر دیتی ہے بالوں کی چمک کو بحال کرتی ہے اور ساتھ ہی انہیں مضبوط بھی بناتی ہے۔


ماہواری کے لئے:


جن خواتین یا لڑکیوں کو ماہواری نہیں ہوتی یا وقت پر نہیں ہوتی، مختلف پیچیدگیاں ہوتی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس کا استعمال روزانہ نہار منہ کریں، یہ جسم کو طاقت اور گرمی دیتی ہے جس سے۔ بند حیض کا آسانی علاج کیا جاسکتا ہے۔


سر درد کا علاج:


رتن جوت ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو گرم تاثیر رکھتی ہے، اگر آپ کے سر میں درد ہے تو پانی میں رتن جوت ڈال کر اسے جوش دیں لیں پھر اس پانی اسٹیم لیں یا پھر اس پانی میں کوئی کپڑا بھگو کر اس کو اپنی پیشانی پر لگائیں ایسا کرنے سے سر کا درد با آسانی دور ہو جائے گا.


جسم کے درد کا علاج:


اگر اپ کی کمر، گھٹنوں، گردن، کندھوں اور جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو رہا ہے تو ایک چمچ رتن جوت کے ساتھ ایک ٹکڑا لہسن سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکائیں اور اسے ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ حصے پر استعمال کریں اس سے درد دور ہر جائے گا اور آرام ملے گا۔


سوجن کا خاتمہ کرے:


اگر آپ کے ہاتھ پاؤں یا کمر میں سوجن ہو رہی ہو اور اس کی وجہ سے آپ کو چلنے پھرنے میں تکلیف ہو رہی ہے تو رتن جوت کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے متاثرہ حصے کو ٹکور کریں، متعدد بار یہ گرم پانی ہاتھ پاؤں یا کمر جہاں بھی سوجن ہو وہاں ڈالیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، منٹوں میں سوجن کا خاتمہ ہو جائے گا۔


الرجی دور کرنے میں مفید:


اگر آپ کے جسم پر کسی بھی قسم کی الرجی ہو رہی ہو تو رتن جوت کو ناریل کے تیل میں ملا کر اسے متاثرہ حصے پر لگائیں الرجی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور آپ کو آرام آئے گا

Comments

Popular posts from this blog

Definition of Most Common Literary Devices for Students of Literature

25 Essential Literary Devices with Definitions & Examples 25 Essential Literary Devices: Definitions, Examples & Writing Tips Whether you're a student, writer, or literature enthusiast, understanding literary devices can elevate your reading and writing. This guide explores 25 must-know literary terms, complete with simple definitions, memorable examples, and expert tips. What Are Literary Devices? Literary devices are techniques writers use to convey meaning, enhance narrative impact, and connect emotionally with readers. They are essential tools in creative writing, storytelling, poetry, and academic analysis. Top 25 Literary Devices Every Student Should Know 1. Simile Definition: A comparison using "like" or "as." Example: She’s as gentle as a lamb. Usage Tip: Great for vivid character or setting descriptions. 2. Metaphor Definition: A direct comparison saying one thing *is* ...

Top Trending Skills for Earning Lively hood in 2025

Top Trending Skills in 2025 to Earn a Living Top Trending Skills in 2025 to Earn a Living Looking to secure your financial future in 2025? It's time to learn the most in-demand skills for earning money . Whether you're a student, job seeker, or entrepreneur, mastering these high-income skills can help you earn online or offline. Pro Tip: These skills are not just trends—they're future-proof . Start learning now to stay ahead in the digital economy. 1. Artificial Intelligence (AI) & Machine Learning AI and ML are revolutionizing industries. From chatbots to recommendation systems, companies need skilled professionals. Learn Python and TensorFlow Understand data science basics Start with this Machine Learning course 2. Digital Marketing With the world shifting online, businesses need marketers who can drive traffic and sales through digital channels. SEO (Search Engine Optimization) ...

Fee Structure for B.A/B.Sc, M.A/M.Sc Admission - University Of Peshawar

Fee Structure for Admission to B.A/B.Sc and M.A/M.Sc is as under:- Under mention fees are charged before the closing date of admissions. After closing date late fee fine is charged. Closing date for admission of B.A/B.Sc is 31-Jan-2016 whereas closing date for M.A/M.Sc Admissions is 15-March-2016. After the last date of submission of forms with tripple fee, forms will be accepted with a fine of Rs.500/- for delay of every 15 days or to a maximum of Rs.2000/- till two weeks prior to the commencement of Examination. No admission form will be accepted two weeks before the commencement of examinations unless allowed by the competent authority with enhanced fee. اگزیم شروع  ہونے  سے دو ہفتے  قبل تک ایڈمیشن کروایا جاسکتا ہے ٹرپل فی کے ساتھ مزید ٢٠٠٠ روپے اکسٹرا جمع کروا کے  S.No Name of Examination Fee in Rupees    1. B.A/B.Sc Part-I      Rs.2600/-    2. B.A/B.Sc Part-I...